Voice of Asia News

رانا ثنا اﷲ دھمکیاں نہ دیں جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کریں ،شیخ رشید

اسلام آباد(وائس آ ف ایشیا) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اﷲ دھمکیاں نہ دیں بلکہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کریں ہم تیار ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا اﷲ پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا ملک تشویش ناک حالت میں جانے دیا جا رہا ہے اور میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں.انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ہے اور وہ جلد لانگ مارچ کی کال دے گا یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ گھروں سے پکڑیں گے پھر اگر کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ووٹوں کا فرق ہے اور یہ 2 ووٹ چوہدری سالک اور بشیر چیمہ کے ہیں رانا ثنا اﷲ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا. انہوں نے کہا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہو گی اور رانا ثنا اﷲ معاملات خراب کرے گا ہمارے اراکین کو جلد عدالتوں میں پیش کریں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمیں کہہ رہے ہیں گھروں سے نکال کے ماریں گے تو ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال دوسری جانب مسلم لیگ نون کے راہنما اوروفاقی وزیر رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے لانگ مارچ سے متعلق بیان واپس نہ لیا تو گھر سے نکلنے نہیں دوں گا منشیات کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار صرف نام کے وزیر اعلیٰ تھے اور ان کو حکم ماننے کے لیے وزیر اعلیٰ رکھا گیا تھا اور عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کے لیے رکھی تھی الزامات پر تحقیقات ہو رہی ہیں اس کے بعد کارروائی کی جائے گی جبکہ انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے.انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور میں آج بھی معزز جج کے سامنے پیش ہوا ہوں سابق حکومت نے سیاسی راہنماؤں پر جھوٹے مقدمات بنائے جبکہ سابق حکومت نے عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا اور سارا وقت مخالفین پر مقدمات کے لیے صرف کیا عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے. رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ نارکوٹکس عدالت میں گزشتہ اڑھائی سال سے آرہا ہوں یہ لوگ کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانتوں پر ہے تو یہ جھوٹے مقدمات آپ نے ہی وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بنائے ہیں.انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے کارکنوں کو بدتمیزی کرانے کے لیے مہم شروع کی جو تم لوگ کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا اور اگر کہیں کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے. وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم آج بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے سیاسی راہنماؤں کی عزت کریں شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے اور دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہو گا اب یہ حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا اور اگر بیان واپس نہیں لیا اور یقین دہانی نہیں کرائی تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دیں گے.انہوں نے کہا کہ آگ لگانا ہے تو خود کو لگاؤ لوگوں کو آگ لگانے پر کیوں اکسا رہے ہو، ہوش کے ناخن لیں اور مسجد نبویﷺ والے واقعے پر معافی مانگیں یہ آخری سال ہے اور انتخابات کا سال ہے ہم بھی آنے والے دنوں میں جلسے کریں گے اور سیاسی مہم شروع کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں