Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر،’’ایس آئی اے‘‘کے متعدد مقامات پر چھاپے جاری

سرینگر(وائس آ ف ایشیا) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی ای) جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر ضلع پلوامہ کے علاقوں لاسی پورہ، چندگام اور   جبکہ ضلع کولگام کے چولگام میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔موبائل فونز اور سم کارڈز کی فروخت کا کاروبار کرنے والے افراد کی رہائش گاہوں اور دکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آخری اطلاعات تک چھاپے جاری تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں