Voice of Asia News

وزیراعظم کا پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سستا آٹا اور مفت علاج فراہم کرنے کا اعلان

شانگلہ (وائس آ ف ایشیا) وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں سستا آٹا اور مفت علاج فراہم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے اپیل ہے کہ ہر دکان پر سستا آٹا فراہم کیا جائے، کے پی میں آٹا سستا نہ کیا گیا تو وفاقی حکومت پیسے دے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ، پنجاب کی طرح تمام ہسپتالوں میں مفت ادویات اور علاج فراہم کریں۔نہوں نے شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں یہاں نوازشریف کے شیر کے گھر آیا ہوں ، خیبرپختونخواہ کا میرا آج پہلا دورہ ہے، مجھے ابھی تین ہفتے وزیراعظم بنے ہوئے، خادم پاکستان کا عہدہ سنبھالا اور پورے پاکستان کا دورہ کیا، جب خیبرپختونخواہ آنا تھا تو میں نے سوچا سب سے پہلے شانگلہ سے خیبرپختونخواہ سے آغاز کروں گا، کے پی انتہائی خوبصورت صوبہ ہے، یہاں کے لوگ بڑے بہادر ہیں، پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کا جھنڈا پر وقت ہاتھ میں تھاما، خیبرپختونخواہ عظیم صوبہ ہے، قربانیوں سے تاریخ بھری پڑی ہے۔کے پی کا چپہ چپہ پر بسنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک خادم پاکستان بنا رہا ، میں جھوٹ نہیں بولوں گا، جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، غلطی ہوئی تو عوام کو گواہ بن کر معافی مانگیں گے،جب تک جان میں جان ہے، اللہ کو گواہ بناکر کہتا ہوں دن رات کام کروں گا، میں پہلے پاکستان ہوں ، خیبرپختونخواہ کا عظیم صوبہ بناکر دم لوں گا، خیبرپختونخواہ میں 8سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی، انہوں نے کتنے ہسپتال بنائے، کتنے یتیموں، غریبوں اور بیواوٴں ،لوگوں کا مفت علاج اورادویات مہیا کیں ، پنجاب میں اب دوبارہ چار سال بعد اب پھر مفت ادویات، مفت علاج شروع کروایا، وہا ں ادویات مفت ملتی ہیں، امیر آدمی شمالی امریکا، فرانس اور یورپ میں مہنگا ترین علاج کرواتا ہے۔اللہ نے موقع دیا تو خیبرپختونخواہ سمیت پاکستان بھر میں مفت ادویات اور علاج کیا جائیگا۔ چار سالوں میں مہنگائی عروج پر چلی گئی، تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے، چار سالوں میں 24 ہزار ارب قرض لیا لیکن کہیں بھی نئی اینٹ نہیں لگائی گئی، نوازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگائی گئیں، بی آر ٹی چلتی ہے تو جلتی ہے۔خیبرپختونخواہ والوں کے بنیادی مسائل حل کرکے دم لوں گا۔رمضان شریف چند صوبوں میں چینی، اور آٹا سستا کروایا۔ اعلان کرتا ہوں کہ صوبہ پنجاب آٹا سستا کرے گا، میں چاہوں گاوزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بھی آٹا سستا کرے گا، اگر نہیں کرے گا تو وفاق حکومت آٹا سستا کرنے کیلئے پیسے دے گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے اپیل ہے کہ تمام ہسپتالوں میں علاج فری کیا جائے اگر نہ کیا گیا تو ہم کریں گے۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں