Voice of Asia News

جران کے قبیلے کی قاتل کو غیر مشروط معافی، 105ملین ریال کی دیت مسترد

ریاض (وائس آ ف ایشیا)سعودی عرب میں نجران کے معروف قبیلے آل شثین آل معجبہ یام نے روا داری اور سماجی عفو ودر گذر کی مثال قائم کی ہے۔قاتل کو غیر مشروط طور پر معاف کر کے دیت کی 105 ملین ریال کی رقم کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ثار کمشنری کی وادی یتم میں قبیلے نے حجرے میں عمائدین اور شیوخ اور نجران کے باشندوں کا خیر مقدم کیا۔شیخ المکرمی المکارمہ قبائل جبکہ شیخ ابو ساق آل فاطمہ یام قبائل کے سردار ہیں۔اس موقع پر مقتول کے خاندان نے کہا کہ ’قصاص سے دستبردار ہونے کے لیے 105 ملین ریال کی پیشکش کی گئی لیکن ہم نے قاتل کو اللہ کی خوشنودی کے لیے غیر مشروط طور پر معاف کر دیا ہے۔یہ واقعہ 18 برس سے پورے علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا تھا۔ اس موقع پر مقتول کے خاندان نے صلح کے لیے سفید پرچم لہرائے جس پر خوشی اور پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں