Voice of Asia News

تین ماہ کے دوران سعودی عرب میں 03 ملین افراد کا ٹرینوں کے ذریعے سفرکیا

ریاض(وائس آ ف ایشیا)سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں 30 لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹرینوں سے سفر کیا ہے۔  خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران 208 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ’ مال گاڑیوں کے ذریعے سال رواں کے دوران 30 لاکھ ٹن سے زیادہ سامان منتقل کیا گیا۔گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ دیکھا گیا ہے۔ ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ کنٹینرز منتقل کیے گئے۔یہ اعداد وشمار مملکت بھر میں تمام مال گاڑیوں سے متعلق اور سال رواں کی پہلی سہ ماہی تک محدود ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں