Voice of Asia News

اسرائیلی فورسز نے2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس(وائس آ ف ایشیا) اسرائیلی فورسز نےمغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 2 فلسطینیوں کو شہید اور تیسرے کو زخمی کر دیا ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے میں 2فلسطینی شہید اور ایک فلسطینی زخمی ہو گیا ہے۔ یہ حملہ 3 اسرائیلیوں کو کلہاڑی سے قتل کرنے کے شبہ میں 2فلسطینیوں کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد کیا گیا ۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں