Voice of Asia News

کسی نے لانگ مارچ روکنے کی کوشش تو پورا ملک جام کردینگے شفقت محمود

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کسی نے لانگ مارچ روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کردینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما تحریک انصاف شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں لانگ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے اگر حکومت نے کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا یا گرفتاریوں کے ذریعے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ملک جام ہوجائے گا، عوام کا فیصلہ جمہوری ملکوں میں آخری فیصلہ ہوتا ہے۔سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ رانا ثنا جو گیدڑ بھبکیاں لگا رہے ہیں ہم اس سے ڈرنے والے نہیں، ہمارا جمہوری اور پر امن مارچ ہے، اگر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھایا یا گرفتاریوں کے ذریعے مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو ملک جام ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا واحد حل نئے انتخابات ہیں، عوام کا فیصلہ جمہوری ملکوں میں آخری فیصلہ ہوتا ہے، حکومت شفاف انتخابات کی فوری تاریخ دے، باقی معاملات پر بات ہو سکتی ہے۔  گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف کو جواب دیتے ہوئےکہا تھا کہ اگرکوئی جھوٹا، بھکاری، سازشی تھا یا ہے، تو عمران خان ‘تم’ ہو، تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا، چار سال تم وزیراعظم رہےاگرکسی نےغلط کام کیا توحساب کیوں نہ لیا، شہبازشریف کا بخار صبح دو پہر شام عمران خان پر چڑھا ہواہے، تمہیں شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعےاقتدار میں آنےکاغم لگاہواہے، چوراور نااہل کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کو ان کے اتحادیوں نے وعدے پورے نہ کرنے پر چھوڑا، اگر کوئی چور، جھوٹا، سازشی ہے تو اس کا نام عمران خان ہے، فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم توجہ نہیں ہٹاسکتے، تم نےکون سا ایٹم بم بنایا تھا جو امریکا نے تمہیں ہٹانےکی سازش کی؟ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے جانےکا نہیں، شہباز شریف کے آنےکا غم ہے، شہباز شریف ایک بھی لوٹےکا ووٹ لے کر وزیراعظم نہیں بنے،4 سال تم اقتدار میں تھے لیکن آج بھی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ 4 سال اپوزیشن اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی، تنقید اگر بہتری کے لیے ہو تو ہم نے ہمیشہ اسے قبول کیا ہے، صحافیوں کے ساتھ جب غنڈا گردی کی گئی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے وزیراعظم کو اقتدار سے نکالاجو آٹا چینی اسکینڈلز میں ملوث رہا،عمران خان نے ادویات روٹی آٹا چینی گھی بجلی وگیس چوری کیا، کوئی سازشی جھوٹا بھکاری ہو تو وہ عمران خان ہے، شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس ترقی کے لیےگئے، شہباز شریف تمہاری طرح ملک کی عزت کو روندتے ہوئے بھکاری نہیں بنے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں