Voice of Asia News

ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی: شعیب اختر

لاہور (وائس آ ف ایشیا)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی ماں کے لیے 11 سال گاڑی چلائی۔ اپنے ایک بیان میں 46 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ میری ماں نے جہاں گھومنا ہوتا تھا میں انہیں گھماتا تھا، تین گھنٹے روزانہ اپنی ماں کے لیے ڈرائیونگ کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں جو خواہش کرتی تھیں وہ پوری کرتا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین جیسے بھی ہوں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے، جب اپنے والدین کی عزت کرو تو اللہ تعالی اپ کے لیے کامیابی اور عزت لازم کر دیتا ہے، اپنے والدین کے نوکر بن جاؤ تو اللّہ آپ کو دنیا کا بادشاہ بنا دیتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں گزشتہ روز ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، ایسے میں ہر شخص نے اپنی ماں سے محبت کا اظہار کیا۔ اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت واہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔                                                                                    

image_pdfimage_print
شیئرکریں