Voice of Asia News

پاکستانی اداکارہ فائزہ خان بڑے حادثے کا شکار

لاہور(وائس آ ف ایشیا)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ فائزہ خان کے ساتھ کراچی کے ساحل پر افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔اداکارہ فائزہ خان کی پارکنگ میں کھڑی کار سے بیگ چوری کرلیا گیا۔فائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویدیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ’کراچی کے ساحل پر اُن کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، کسی نے پارکنگ میں موجود اُن کی گاڑی کا شیشہ توڑا اور گاڑی کے اندر سے اُن کا بیگ چوری کرلیا۔‘اُنہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید کی چھٹیاں منانے کے لیے ساحل پر موجود تھے لیکن وہاں کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی نہیں۔‘فائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے شکایت درج کروا دی ہے لیکن میں اپیل کرنا چاہوں گی کہ اپنا قیمتی سامان اپنی گاڑیوں میں نہیں چھوڑیں۔‘ماڈل نے مزید کہا کہ ’عوامی مقامات پر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں