Voice of Asia News

مہوش حیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(وائس آ ف ایشیا)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔مہوش حیات کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔اداکارہ کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا صارفین نے ادکارہ مہوش حیات کو شوبز چھوڑ کر گھر بسانے کا مشورہ دیا تھا۔اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانے سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ تصویر میں رنگ نہ ہونے کے باجود بھی مہوش حیات کافی خوبصورت اور پر اعتماد نظر آرہی تھیں مگر مداحوں کو مہوش حیات کی یہ تصویر کچھ خاص نہیں لگی جس کے سبب اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں۔ تاہم ٹوئٹر صارف کا مہوش حیات کو فری میں مشورہ بھی دیا گیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے مہوش حیات کو مشورہ دیا کہ آنٹی پلیز شوبز چھوڑ کر اب اپنا فیملی کیریئر شروع کریں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں