Voice of Asia News

اداکارہ مہیما چودھری جتنی لمبی اور گلیمرس ہوگئی ہے بیٹی اریانہ

ممبئی (وائس آ ف ایشیا) اداکارہ مہیما چودھری کو لوگ پردیس گرل، سے بھی جانتے ہیں- سال 1997 میں جب شاہ رخ خان کے ساتھ مہیما کی فلم آئی تھی تو وہ اسی نام سے مشہور ہوگئی تھی-مہیما چودھری آج بھلے ہی فلموں سے دور ہے لیکن انکی خوبصورتی کے چرچے آج بھی ہے- آج بھی مہیما اپنے لکس سے آج کی نوجوان جنریشن اداکاراؤں کو پچھے چھوڑ دیتی ہے-آپکو جان کر حیرانی ہوگی کہ مہیما چودھری کی بیٹی اریانہ چودھری بھی اب بڑی ہوگئی ہے- حال ہی میں اریانہ کی کچھ لیٹسٹ تصویریں سامنے آئی ہے، جس میں وہ اپنی ماں جتنی لمبی اور خوبصورت لگ رہی ہے-اداکارہ مہیما چودھری کی بیٹای کا نام اریانہ ہے، اریانہ چودھری بھی اب بڑی اور خوبصورت ہوگئی ہے- مہیما اپنے سوشل میڈیا پر اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے-ایسے میں اریانہ کی جو لیٹسٹ تصویر وائرل ہورہی ہے اس میں انہیں اپنی ماں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے- اس تصویر میں اریانہ بلو ڈینم شارٹس، وائٹ کراپ ٹاپ پہنے نظر آرہی ہے-مہیما چودھری کی بیٹی اریانہ کی انکے انسٹاگرام پر بھی کئی فوٹو دیکھنے کو مل جائیں گے- مہیما نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں بیٹی کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کی تھی، جس میں وہ انوپم کھیر کے ساتھ نظر آئی تھی بتادیں کہ مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجیلنگ میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے جو بالی ووڈ کی فلموں میں نظر آئی- مہیما چودھری کا پیدائشی نام ریتو چودھری ہے-سبھاش گھئی نے انھیں 1997 میں ریلیز ہوئی فلم پردیس میں بریک دیا- فلم کامیاب رہی اور بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بارئے ڈیبیو جیتا-مہیما نے کئی فلمموں میں کام کیا جن میں پردیس، دل کیا کرے، داغ -دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیترا، کھلاڑی 420، لججا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل،دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، سہر، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈویچ، کڑیوں کا ہے زمانہ، گمنام، ڈارک چاکلیٹ، جیسے فلمیں شامل ہے-

image_pdfimage_print
شیئرکریں