Voice of Asia News

سجل علی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(وائس آ ف ایشیا)پاکستانی اداکارہ سجل علی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ان تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔اس سے قبل سجل علی کی جانب سے اداکار احمد علی اکبر کے لئے تعریفی پیغام جاری کیا گیا تھا۔اداکارہ سجل علی نے پریزاد ڈرامے میں اداکار احمد علی اکبر کی بہترین اداکاری کی تعریف کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ احمد علی اکبر آپ نے کمال کا کام کیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ پروجیکٹ کیا کیونکہ آپ سے بہتر یہ کام کوئی نہیں کر سکتا تھا۔دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے بھی پری زاد ڈرامے میں احمد علی اکبر کے کردار کی بہت تعریف کی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ احمد علی اکبر اپنی اصل زندگی سے زیادہ اس ڈرامے میں اچھے لگے ہیں اور ان کا کردار انہیں وحید مراد کی یاد دلاتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فہد مصطفیٰ نے بھی احمد علی اکبر کے نئے کردار کے حوالے سے ان کی خوب پذیرائی کی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں