Voice of Asia News

مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

ملتان(وائس آ ف ایشیا)ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کو کارڈیالوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی کے دل کی شریانیں بند ہیں جس کے باعث انکا آج انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال میں دل کا آپریشن ہوگا۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے تھے، انکی دل کی شریانیں بند تھیں جس پر ان کے دل کا آپریشن ہونا تھا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا تھا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کیلیے اسپتال آیا تھا۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔خیال رہے کہ اہلخانہ نے جاوید ہاشمی کی صحتیابی کے لیے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں