Voice of Asia News

کائونٹی کرکٹ ، محمد عباس نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے ہیمپشائر کو کامیابی دلا دی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2022ء ) پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد عباس نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے ہیمپشائر کو کاؤنٹی چیمپئن شپ میں گلوسٹر شائر کے خلاف فتح دلائی۔ عباس نے دونوں اننگز میں شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور ہیمپشائر نے ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اپنی تیسری فتح درج کی۔ عباس پہلی اننگز میں سیزن میں پہلی مرتبہ پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 45 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور گلوسٹر شائر 179 پر آؤٹ ہو گئی۔ 32 سالہ پیسر نے ناقابل یقین انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور 7 اوورز کے اپنے پہلے سپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں انہوں نے مزید دو وکٹیں حاصل کرکے ہیمپشائر کو 163 رنز کی برتری دلائی ۔گلوسٹر شائر کے بلے باز دوسری اننگز میں بھی عباس کو سنبھالنے میں ناکام رہے۔68 کے ہدف کے تعاقب میں گلوسٹر شائر 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور عباس نے اننگز میں تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔عباس اب کاؤنٹی چیمپئن شپ کے فرسٹ ڈویژن میں 5 میچز میں 17.81 کی اوسط سے 22 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ وہ ساتھی پاکستانی تیز گیند باز حسن علی سے پیچھے ہیں جنہوں نے اب تک 4 میچوں میں 18.50 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں