Voice of Asia News

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے یوکرین کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن (وائس آ ف ایشیا) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے یوکرین کوجنگ کے دوران خفیہ معلومات( انٹیلی جنس ) فراہم کی تھیں۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سی این این کو بتایا کہ امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس کی پیشکش کے باوجود یوکرین اہداف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ خود کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے ہی اس بات پر قائم ہیں کہ ہم یوکرین کی حمایت کریں گے اوریہ جنگ لڑنے کے لیےیوکرین کو وہ ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے جس کی انہیں ضرورت ہے۔یاد رہے کہ ان کا یہ تبصرہ حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعدسامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا کی فراہم کردہ انٹیلی جنس سے یوکرین کو روسی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے اور روسی جرنیلوں کا پتہ لگانے میں مدد ملی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں