Voice of Asia News

حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، حماد اظہر

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے،ملکی خودمختاری اورمعیشت بچانے کیلئے الیکشن ضروری ہے۔اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں کمی ہے اور شرح سود بلند ترین سطح پرہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے، آٹا و دیگراشیا کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں، حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے، آئی ایم ایف سے معاملات پرابہام ہے۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی خودمختاری اورمعیشت بچانے کیلئے الیکشن ضروری ہے، روس سے سستی ایل این جی اور تیل لے کرمہنگائی کم کی جا سکتی ہے۔سابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ ہماری ایکسپورٹس بلند ترین مقام پر پہنچ چکی تھیں انہوں نے ایک ماہ میں معیشت کو تباہ کر دیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں