Voice of Asia News

یوکرین کے صدر کا سویڈن کی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، دفاعی تعاون بارے تبادلہ خیال

کیف(وائس آ ف ایشیا) یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی نے سویڈن کی وزیر اعظم میگدالینا اینڈرسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور یوکرین کے لیے دفاعی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا۔چینی خبر رساں ادارے نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے سویڈن کی وزیر اعظم کے ساتھ روس تنازعہ کے دوران اپنے ملک کے لیے دفاعی تعاون بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران دیگر موضوعات بشمول یوکرین اور سویڈن کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور روس پر پابندیوں کو مضبوط بنا نے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر،سویڈن کی وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نےصدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ گفتگوکے دوران یوکرین کے لیے مستقل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں