Voice of Asia News

سری لنکا میں سعودی سفارتخانے کی اپنےشہریوں کو بلاضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت

ریاض(وائس آ ف ایشیا) سری لنکا میں سعودی عرب کے سفارتخانے نے اپنےشہریوں کو وہاں بلاضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے نے سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے حوالے سے بتایا کہ جو سعودی شہری ان دنوں سری لنکا میں عارضی طور پر موجود اور وہاں رہائش پذیر ہیں وہ مظاہروں اور جلسے جلوس والے مقامات سے دور اور محتاط رہیں ،ہنگامے والی کسی بھی جگہ پر نہ جائیں۔ واضح رہے کہ سعودی سفارتخانے نے یہ انتباہ کولمبو میں کرفیو اورایمرجنسی کے اعلان کے بعد جاری کیا ہے جہاں ان دنوں احتجاجی مظاہرے اور ہنگامے ہو رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں