Voice of Asia News

مراکش کی بحریہ نے 203غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا

رباط (وائس آ ف ایشیا) مراکش کی بحریہ نے 203غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا جبکہ 18 کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مراکش کی بحریہ نےبحیرہ روم اور بحر اوقیانوس میں کرروائی کرتے ہوئے 203غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا جبکہ 18 کی لاشیں برآمد کر لی گیئں۔نکالے گئے تارکیں کا کا تعلق سوڈان سے بتایا گیا ہے اور ان مین خواتین بھی شامل ہیں۔ بچائے گئےتمام افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، شمالی افریقی ملک نے 2021 میں 63,121 غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔ 

image_pdfimage_print
شیئرکریں