Voice of Asia News

قطر کے امیر جلد ایران کا دورہ کریں گے،ایرانی حکام کی تصدیق

تہران(وائس آ ف ایشیا) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی جلد ایران کا دورہ کریں گے،ایرانی حکام نے تصدیق کردی۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق گزشتہ روز ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کی۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایران کے اس ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کو زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔ خطیب زادہ کے مطابق قطری امیر کے دورے کے بعد ایران کے صدر بھی خلیجی ریاست کا جوابی دورہ کریں گے۔قطری امیر کے دورہ ایران بارے تفصیلات بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی حتمی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں