کیف(وائس آ ف ایشیا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے سکول پر بمباری کے نتیجے میں وہاں پناہ لینے والے تقریباً 60 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔جاپانی خبررساں ادارے نے یوکرین کے صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ لُوہانسک کے علاقے میں ایک سکول پر روسی بمباری کے نتیجے میں وہاں پناہ لیے ہوئے 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کی سکول میں پناہ لینے والوں پر بمباری سے ہلاکتوں کی اطلاع پر انہیں سخت افسوس ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ کے دوران شہریوں اور بنیادی شہری ڈھانچے کو ہمیشہ بچایا جانا چاہیے۔

