Voice of Asia News

علاقے میں امن کے لیے شمالی کوریاکے ساتھ بات چیت شروع کریں گے ،صدر جنوبی کوریا

سیئول (وائس آ ف ایشیا) جنوبی کوریا کے نئے صدر یون سک یول نے کہا ہےکہ وہ علاقے میں امن کے لیے شمالی کوریا(ڈی پی آر کے)کے ساتھ بات چیت شروع کریں گے ۔ چینی خبر رساں ادارے نے صدر یون سک یول کے حوالے سے بتایا کہ ان کی نئی حکومت جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیےعوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ بات چیت شروع کرے گی ۔دارالحکومت سیئو ل میں قومی اسمبلی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پائیدار امن قائم کرے گی جس کی ضمانت بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی جمہوریہ کوریاکی جوہری ترقی کے پرامن حل کے لیے راستے ہموار کریں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر شمالی کوریا (ڈی پی آر کے) جوہری ترقی کو روکتا ہے اور حقیقی طور پر جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا آغاز کرتا ہے تو ہم ایک جرات مندانہ منصوبہ پیش کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں گے جو شمالی کوریا کی معیشت اور اس کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکے گا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں