ریاض(وائس آ ف ایشیا) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سےترکی کے ہم منصب مولود چائوش اوگلو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اورانہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے مواقع بارے بات چیت کی ۔ دونوں رہنمائوں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا ۔

