Voice of Asia News

گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 254 غیر قانونی تارکین کو بچایا گیا، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن

طرابلس(وائس آ ف ایشیا) انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 254 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا یا کر لیبیا بھیج دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے نے آئی او ایم کے بیان کےحوالے سے بتایا ہے کہ یکم سے 7 مئی کے دوران مجموعی طور پر 254 تارکین وطن کو سمندر سے حراست میں لیتے ہوئے لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ آئی او ایم نے مزید کہا کہ 2022 میں اب تک4,715 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا ہے اور انہیں لیبیا واپس بھیج دیا گیا ہے، جن میں 438 خواتین اور 188 بچے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2022 میں وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 114 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اور 436 لاپتہ ہو گئے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں