Voice of Asia News

ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں شیریں مزاری کا ردعمل

لاہور (وائس آ ف ایشیا) شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں، جون 2021 میں حمزہ شہباز نے ڈاکٹر رضوان کو دھمکی دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں کرائم منسٹر کو 14 مئی کی تاریخ دی گئی، ایک انتہائی افسوسناک اتفاق یا دوسروں کے لیے خوفناک پیغام؟۔ انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ گہرے سائے پورے پاکستان میں پھیل رہے ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ سال ڈاکٹر رضوان کو دھمکی بھی دی تھی، اس دھمکی کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے بھی ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی موت پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، اس ملک میں لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔ یہ اتفاقی حادثہ نہیں۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔شہباز گل نے مزید کہا کہ پہلے اسی طرح سے نیب کے آفیسر کو قتل کیا گیا بعد میں خود کشی قرار دے دیا گیا تھا۔ایان علی کے واقعہ میں بھی گرفتار کرنے والے کو قتل کر دیا گیا تھا اور کتنے قتل کرنے ہیں اس مافیہ نے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑ قتل کر رہی ہے اور منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے-عوام کو سب دیکھ رہی کہ قاتل مسلط ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے۔ موجود حکومت آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا،ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کئی کیسز کی تفتیش کی تھی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا اور جانبر نہ ہو سکے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف ٹی ٹی کیس کرنے والے بہادر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان خالق حقیقی سے جا ملے، خدا ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت دلیر اور فرض شناس شخص دنیا سے گیا ہے۔

 

image_pdfimage_print
شیئرکریں