Voice of Asia News

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر کو بھیج دی

لاہور(وائس آ ف ایشیا)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی۔سیکریٹری قانون کے دستخطوں سے سمری گورنر کو ارسال کی گئی، سمری میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اختر جاوید کو قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری نے بھی ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی سمری گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری کو بھجوا دی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب پہلے ہی ایڈووکیٹ جنرل کے متعلق کہہ چکی کہ وہ حکومت کی نمائندگی نہیں کرتے، احمد اویس کو عثمان بزدار حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں