Voice of Asia News

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان کیلئے ون ڈے سکواڈ کا اعلان

لاہور(وائس آ ف ایشیا)کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، ویسٹ انڈیز ٹیم کے پندرہ رکنی سکواڈ کی قیادت نکولس پوران کریں گے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔                                                                                      

image_pdfimage_print
شیئرکریں