Voice of Asia News

اداکارہ کترینہ اور وکی کوشل کے نیویارک میں سیرسپاٹے، تصاویر وائرل

ممبئی(وائس آ ف ایشیا)بھارتی فنکار جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نیویارک میں سیرسپاٹوں میں مصروف ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔وکی کوشل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نیویارک سٹی میں موجود ہیں اور انہوں نے مداحوں کو آج صبح ٹریٹ دی ہے۔اس نئے جوڑے کو تصویروں میں نیویارک کی گلیوں میں گھومتے پھرتے اور ناشتہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔کترینہ اور وکی کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں