لاہور (وائس آ ف ایشیا) اداکار گوہر رشید نے کہا کہ کیرئیر کی شروعات میں ہمایوں سعید نے بہت مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اداکار ہمایوں سعید نے ان کی بہت رہنمائی کی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی رنگت اور چہرے کو لے کر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کام کے ذریعے خود کو منوایا۔