Voice of Asia News

فرحان سعید کا پاکستانی فلم میکرز سے اظہارِ یکجہتی

لاہور(وائس آ ف ایشیا)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سینما گھروں میں مقامی فلموں پر غیرملکی فلموں کو ترجیح دییجانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقامی سینما میں پاکستانی فلموں پر ہالی ووڈ فلم ’ڈاکٹر اسٹرینج‘ کو ترجیح دینے پر پاکستانی فلم میکرز سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’عالمی وباء کورونا کے بعد اس مشکل وقت میں، ان تمام پاکستانی فلم میکرز کے ساتھ کھڑا ہوں جنہوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی فلمیں بنانے کی ہمت کی اور سینما مالکان سے درخواست کی کہ وہ مقامی مواد پر غیر ملکی مواد کو ترجیح نہ دیں۔واضح رہے کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستان کی 4 اردو فلموں اور ایک پنجابی فلم نے کورونا وباء کے بعد پاکستان میں سینما گھروں کی رونقیں بحال کرنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔لیکن سینما گھر اب بھی مقامی پروڈکشن پر غیر ملکی پروڈکشن کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ اسکرینز اور یہاں تک کہ کچھ سینما گھروں میں 100فیصد اسکرینز پر غیر ملکی فلموں نے جگہ لی ہوئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں