Voice of Asia News

امریکا، قبرص، یونان ، اسرائیل کا توانائی، معیشت، آب و ہوا اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

واشنگٹن (وائس آ ف ایشیا) امریکا، قبرص، یونان اور اسرائیل نے توانائی، معیشت، آب و ہوا اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ورچوئل وزارتی اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ وزرائے خارجہ نے مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ بارے اپنے مشترکہ عزم کے اعادہ پر اتفاق کیا۔یورپ، امریکا اور دنیا کے لیے ایک نازک دور میں وزرانے1+3فارمیٹ کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور توانائی، معیشت،کلائمیٹ ایکشن، ہنگامی تیاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اپنے تعاون کوبڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزرانے اسرائیلیوں کے خلاف حالیہ خوفناک دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔انہوں نے آنے والے سال کے لیے ٹھوس ڈیلیوری ایبلز کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کرنے اور 2022 کے اختتام سے قبل فالو آن میٹنگ کے لیے اسٹیج ترتیب دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں