Voice of Asia News

امریکی صدر کے یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی تیزی سے فراہمی کے سلسلے میں ایکٹ پر دستخط

واشنگٹن(وائس آ ف ایشیا)امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی حملے کے خلاف یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فراہمی تیز کرنے کے سلسلے میں لینڈ۔ لیز ایکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اوول آفس میں لینڈ ۔لیز ایکٹ پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ امریکا روسی جنگ کے خلاف یوکرینی شہریوں کی اپنے ملک کے دفاع کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ انہوں نے یوکرین کی مدد کے لیے 33ارب ڈالرز کے فندز جاری کرنے کی درخواست کی جلد از جلد منطوری پر زور دیا ہے اوراس کے لیے وہ کانگریس میں سیاسی رعایت دینے کے لیے تیار ہیں اور اس وقت یوکرین کی مدد کے لیے اس وقت کورونا فنڈز کا مطالبہ ترک کرنے کے لیے تیارہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ یوکرین فنڈنگ بل کی فوری منطوری دی جائے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں