Voice of Asia News

افغانستان میں داعش کے 63 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کابل (وائس آ ف ایشیا) افغانستان میں داعش کے 63 عسکریت پسندوں نے سکیورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دئیےہیں ۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سرکاری بیان میں کہا گیاکہ داعش تنظیم سے وابستہ کل 63 عسکریت پسندوں نے مشرقی افغانستان میں سیکیورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ۔سینئر سیکیورٹی اہلکارمحمد بشیر نے ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کو ماضی میں کی گئی ان کی سرگرمیوں پرمعاف کرتے ہوئےکہا کہ سابق عسکریت پسند اگر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا علاقے میں سکیورٹی میں خلل ڈالتے ہیں تو ان کو سخت سزا دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش سے وابستہ 600 سے زائد مبینہ عسکریت پسندوں نے گزشتہ6 ماہ کے دوران مشرقی صوبہ ننگرہار میں سکیورٹی حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے تھے ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں