Voice of Asia News

روس اوریوکرین میں ہونیوالے عسکری نقصان کی تفصیلات جاری

ماسکو (وائس آ ف ایشیا) روس اور یوکرین نے دونوں ممالک میں ہونے والے عسکری نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں۔24 فروری سے اب تک کس ملک کو کتنا نقصان پہنچا، یوکرین اورروس نے جنگ میں ہونے والے فوجی نقصان کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 10مئی تک جنگ کے دوران 26 ہزار روسی فوجی یوکرینی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔فوج نے 1170 روسی ٹینک، 2808 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں، 519 روسی توپ خانے، 87 فضائی دفاعی یونٹ اور 199جنگی جہاز بھی نشانہ بنے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 158 ہیلی کاپٹرز، 94ڈرونز اور 1980 ٹرکوں کو بھی تباہ کیا گیا۔روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے فوجی نقصان کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس نے اب تک یوکرین کے 164جنگی جہاز، 125 ہیلی کاپٹرز اور 807 ڈرونز تباہ کیے، 302 جہاز شکن میزائل سسٹم، 2998 ٹینک بھی نشانہ بنے، یوکرین کی 1455 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر سمیت 2808 فوجی گاڑیوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔
image_pdfimage_print
شیئرکریں