Voice of Asia News

بھارت ، کوروناوائرس کے2841کیس، 8اموات ریکارڈ

نئی دہلی(وائس آ ف ایشیا) بھارت میں کووڈ -19کے 2,841کیسز اور مزید8 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کی وفاقی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2,841 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جس کے بعدکووڈ -19کیسز کی تعداد بڑھ کر 43,116,254 ہوگئی۔وزات صحت نے بتایا کہ 36 فیصد سے زیادہ کیس نئی دہلی میں رپورٹ ہوئے، جہاں 4,928 ایکٹیو کیسز ہیں جن کی مثبت شرح 3.64 فیصد ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 524,190 ہوگئی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں