Voice of Asia News

یوکرین جنگ کے اثرات، بچے وقت سے پہلے پیدا ہونے لگے

کیف (وائس آ ف ایشیا) الجھن اور تناؤ سے صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں اور خاص طور پر حاملہ خواتین ان سے شدید متاثر ہوتی ہیں۔ یوکرین میں روسی جنگ کی وجہ سے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ جنگ زدہ ملک یوکرین میں قبل از وقت بچوں کی پیدائش میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان میں سے کئی بچے انتہائی کمزور پیدا ہو رہے ہیں۔ساتھ ہی بعض خواتین کو حمل کی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ان پیچیدگیوں کی بنیادی وجہ وہ ذہنی دباؤ ہے، جس کا سامنا ان حاملہ خواتین کو کرنا پڑ رہا ہے۔ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی ان پیچیدگیوں کی وجہ سے حمل بھی ضائع ہو رہے ہیں۔ وقت سے قبل پیدا ہونے والے متعدد بچوں کو انکیوبیٹر میں رکھنا ضروری ہوتا ہے۔وکرین کے کئی چھوٹے علاقوں میں انکیوبیٹرز کی شدید کمی دیکھی جا رہی ہے۔یوکرین میں صحت کے ماہرین کے مطابق حمل میں پیچیدگیوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ جنگ سے شدید متاثرہ شہر خارکیو کے ایک مقامی ڈاکٹر کے مطابق جنگ کے ابتدائی ہفتے ہی میں ان کے شہر میں وقت سے قبل کم از کم دو بچوں کی پیدائش کو رپورٹ کیا گیا تھا۔اسی طرح مغربی یوکرین کے لویو شہر کے ہسپتال کی میٹرنٹی وارڈ میں بھی قبل از وقت جنم لینے والے بچوں کی تعداد کو غیر معمولی قرار دیا گیا ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں