Voice of Asia News

کرکٹر محمد حفیظ نے اہلیہ کا شکریہ کیوں ادا کیا۔۔؟

لاہور(وائس آ ف ایشیا)ے سوشل میڈیا پر اہلیہ کا محبت دینے اور خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔محمد حفیظ کی شادی کو 16 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر محمد حفیظ نے اہلیہ کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں محمد حفیظ کا اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’شادی کی 16ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘انہوں نے اہلیہ کا اِن 16 برسوں کے دوران محبت دینے اور خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 41 سالہ کرکٹر محمد حفیظ 2007ء میں اہلیہ نازیہ حفیظ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں