Voice of Asia News

’گھبرانا نہیں ہے‘ ماڈل ایان علی کا عمران خان کومشورہ

دبئی(وائس آ ف ایشیا) ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نہ گھبرانے کا مشورہ دے دیا۔ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اورجیت چکی۔ امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں۔ دیکھتے ہیں آپ کتنے برداشت کرتے ہیں۔ایان علی کا مزید کہنا تھا کہ 2 عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے پہلی میرے نام پرٹی آرپی کمانا اوردوسری جھوٹ بولنا کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا ہی نہیں۔ آپ 4 سال وزیراعظم رہے لیکن پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر آپ کی تقریر اورخبرنہیں بنتی۔ماڈل ایان علی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے اورعمران خان نے اپنی حالیہ تقریرمیں ایان علی کا حوالہ دیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں