Voice of Asia News

’مقصود بھائی‘ نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

ممبئی(وائس آ ف ایشیا)سریندر راجن نے منا بھائی ایم بی بی ایس میں سنجے دت کے ساتھ کیے گئے جادو کی جھپی والے سین سے اپنے مداحوں کے دلوں میں کافی جگہ بنائی تھی۔بالی وڈ کی مقبول فلم منا بھائی (MBBS) میں’مقصود بھائی’ کا مشہور کردار نبھانے والے سریندر راجن نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار سریندر راجن جو آخری بار بچن پانڈے میں نظر آئے تھے، انہوں نے منا بھائی (MBBS)، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، آر راج کمار، پھس گئے رے اوباما اور دھمال جیسی فلموں میں اپنے کام کے ذریعے پہچان بنائی۔ اگرچہ 84 سالہ سریندر راجن کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں اور اتراکھنڈ میں آباد ہیں لیکن انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے بقول ان کی آخری فلم ہے۔سریندر راجن کی آخری فلم ‘WHO I M’ کا رواں ماہ 24ویں یوکے ایشین فلم فیسٹیول ورلڈ پریمیئر ہوگا۔22 سالہ ہدایت کار شریش کھیماریہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دریائے نرمدا کے کنارے ایک چھوٹے سے قصبے میں ترتیب دی گئی ہے جس میں اداکار ششی ورما، پگلائٹ فیم، چیتن شرما اور اداکارہ رشیکا چندانی بھی ہیں۔ میڈیا کے مطابق اپنی آخری فلم کیکردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے سریندر راجن کا کہنا ہے کہ ‘میں نے اس فلم میں ایک ایسے شخص کا کردار نبھا یا جو اپنے بڑھاپے کا وقت دریائے نرمدا کے کنارے گزار رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں، یہ روشن خیالی جیسا تھا۔ اس طرح کا کردار نبھانے کے لیے میں نے فوری حامی بھری، میں نے فلم انڈسٹری سے دوری اختیار کر کیہماچل میں رہنے لگا تھا لیکن یہ کہانی میرے دل میں گھر کر گئی اس لیے میں نے اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ کیا، البتہ یہ میری آخری فلم ہے۔یاد رہے کہ سریندر راجن نے منا بھائی ایم بی بی ایس میں سنجے دت کے ساتھ کیے گئے ‘جادو کی جھپی’ والے سین سے اپنے مداحوں کے دلوں میں کافی جگہ بنائی تھی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں