Voice of Asia News

اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت

نیویارک(وائس آ ف ایشیا) اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا۔میڈیاکے مطابق اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی اقدامات مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے، ہند توا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔کمیشن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیاں مسترد کرتیہیں جبکہ حلقہ بندیاں اوآئی سی، سلامتی کونسل کی قرارداد کیخلاف ہیں۔اوآئی سی کیانسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ غیرقانونی حلقہ بندیاں انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، حلقہ بندیوں پرکشمیری قیادت کے فیصلے کی حمایت کرتیہیں۔تاہم مزید کہا کہ بھارتی اقدام کامقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرناہے، ہندتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔واضح رہے کہ کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بار بار کی اپیل کا اعادہ کیا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں