Voice of Asia News

امریکی ریاست آرکنساس میں ہائی سکول کے باہر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

واشنگٹن(وائس آ ف ایشیا) امریکی ریاست آرکنساس میں ہائی سکول کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ آرکنساس میں گزشتہ رات کو ہائی سکول کی گریجویشن تقریب جو کہ سپرنگس کنونشن سینٹر میں ہو رہی تھی کہ اس دوران سکول کے باہر 2 گروہوں درمیان فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئےجنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سٹیفنی نیہس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ان کے سکول کا کوئی طالب علم ملوث نہیں تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں