Voice of Asia News

شمالی کوریامیں کورونا پھیلا کے سبب ایمرجنسی، لاک ڈائون نافذ

پیانگ یانگ (وائس آ ف ایشیا) شمالی کوریا میں عالمی وبا کوروناوائرس کی نئی لہر جاری ہے جس کے پیشِ نظر کورونا وبا کے پھیلا ئوکے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز بخار سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ حکومت کی جانب سے مرنے والے افراد کے کورونا وائرس مثبت ہونے کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔گزشتہ روز بخار کی علامات والے 1لاکھ 74ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، شمالی کوریا نے گزشتہ روز بخار کی علامات والے 6افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔شمالی حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزہلاک ہونے والے 6 افراد میں سے ایک شخص کورونا پازیٹو تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں