Voice of Asia News

قبرص اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق میں تعاون بارے معاہدہ طے

نکوسیا (وائس آ ف ایشیا)قبرص اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق میں تعاون کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبرص کی وزارت تعلیم اور چینی سفارت خانے نے اپنے الگ ا لگ بیان میں بتایا کہ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں قبرص کے وزیر تعلیم پروڈروموس پروڈرومو اور چین کے سفیر لیو یانتاو نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔یہ معاہدہ 2026 تک طے پایا ہے جس میں سرکاری وظائف، اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تبادلے، زبان وتحقیق، تعلیمی ڈگریوں کی باہمی شناخت اور آن لائن تعلیم شامل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیرلیو یانتائو نے کہا کہ 2012 میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق پر تعاون کے پہلے معاہدے پر دستخط کے بعد سے اس طرح کے تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ، اس ضمن میں دونوں ممالک کے بہت سے کالجز اور یونیورسٹیاں مشترکہ تعلیم، مشترکہ سائنسی تحقیق اور طلباکے تبادلے میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں ۔ قبرص کے وزیر تعلیم پروڈروموس پروڈرومو نے کہا کہ معاہدے سے دونوں ممالک میں تعلیمی تعاون مزید مضبوط ہو گا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں