Voice of Asia News

الرقو کے واقعے کے حوالے سے حوثیوں کا دعوی جھوٹا ہے، عرب اتحاد

صنعائ (وائس آ ف ایشیا) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے باور کرایا ہے کہ سرحدی علاقے الرقو میں سعودی فوج کے ہاتھوں یمنی شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے حوثی ملیشیا کا دعوی بے بنیاد ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد کا کہناتھا کہ حوثیوں کی جانب سے جبری ہجرت کی کارروائی اور مسلح جھڑپوں میں درجنوں مہاجرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اتحاد کے مطابق حوثیوں کی وحشیانہ کارروائی اختلافات اور مہاجرین کے گھروں کو آگ لگانے کے بعد سامنے آئی۔اتحاد کی قیادت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ حوثیوں کے ہاتھوں مہاجرین کے خلاف انسانی حقوق کی وحشیانہ خلاف ورزیوں کے انکشاف کے لیے اپنی ذمے داری پوری کرے۔اس سے قبل مارچ 2021 میں دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیر انتظام حراستی مرکز میں آگ بھڑکنے کے سبب افریقی مہاجرین اور پہرے داروں سمیت 150 سے زیادہ افراد فوت ہو گئے تھے۔ حوثیوں نے جل کر مرنے والوں کی لاشوں کو راتوں رات دفنا دیا اور اس حوالے سے کوئی معلومات پیش نہیں کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں