Voice of Asia News

انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر مسائل کے حل کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے کام کروں گا، آسٹریلوی وزیراعظم

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ اگر وہ 21مئی کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو گئے تو مسائل کے حل کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ہفتے کو ایک بیان میں اس بات کا اعتراف کیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کئی ایسے اقدامات کیےجوناکافی تھے اور جلد بازی میں کئی نقصان دہ فیصلے کیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک مختلف وقت کی طرف جارہے ہیں لہذا کئی چیزوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔اپنی انتخابی مہم کا آغاز تبدیلی کے پیغام سے کرتے ہوئے انہوں نے نجی تبدیلی کے وعدے کی تجدیدکی۔ انہوں نے ووٹرز سے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات کے باعث شاید آپ مجھے پسند نہ کریں لیکن اگر وہ 21مئی کو ہونے والے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو گئے تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ وہ مسائل کے حل کے لیے زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔ آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن 21مئی کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں اتوار کو بر سبین میں اپنی انتخابی مہم چلائیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں