Voice of Asia News

کولمبیا کا سکولوں میں فیس ماسک کی لازمی شرط کو ختم کر نے کا اعلان

بوگوتا (وائس آ ف ایشیا)کولمبیا نے سکولوں میں فیس ماسک کی لازمی شرط کو ختم کر نے کا اعلان کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے اعلان کیا کہ حکومت سکولوں میں فیس ماسک کی لازمی شرط کو ختم کر رہی ہے۔وزارت صحت کے بیماریوں کی روک تھام کے ڈائریکٹر گیرسن برمونٹ نے کہا کہ صرف 70 فیصد طالب علموں اور اساتذہ کی مکمل طور ویکسین ہوچکی ہے اور 40 فیصد کو بوسٹر ڈوز لگائی جاچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وبائی دور کو اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے لہٰذا اگر کوئی ایسا ڈیٹا ہوتا جس سے ہمیں تشویش لاحق ہوتی تو ہم اپنا فیصلہ بدل دیں گے ۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کولمبیا میں صرف 42.2 فیصد بچوں کو مکمل طور ویکسین لگا چکے ہیں ۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے دوران 1,671نئے کووڈ کیسز کی اطلاع ملی جس سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 139,821 اموات کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد 6,095,316 ہوگئی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں