Voice of Asia News

الشیخ خلیفہ کی وفات پرحاکم ابوظبی سے مشرف پیلس میں تعزیت کا سلسلہ جاری

ابوظہبی (وائس آ ف ایشیا)متحدہ عرب امارات نے مملکت کے صدر الشیخ خلیفہ بن زاید کی وفات کا اعلان کیاہے۔ اس کے بعد اندرون اور بیرون ملک امارات کی حکومت سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی وزارت برائے صدارتی امور اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پرلکھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے عوام، عرب اور اسلامی اقوام اور پوری دنیا قوم کے رہ نمائوں اور اقوام سے ہمارے سرپرست الشیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے حکمران الشیخ محمد بن زاید اور امارات کے حکمران مشرف پیلس میں تعزیتی پیغامات وصول کریں گے۔ابوظبی میڈیا آفس نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر شائع بیان میں لکھا کہ حکمران الشیخ محمد بن زاید آل نہیان امارات کی سپریم کونسل کے اراکین، امارات کے رہ نمائوں کی تعزیت قبول کریں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں