Voice of Asia News

عمران خان کا سیالکوٹ میں ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (وائس آ ف ایشیا) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیالکوٹ واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے ریاستی طاقت کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے پارٹی کے اہم قائدین کو فوری طور پر سیالکوٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ کی صورتحال پر سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔ دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں