Voice of Asia News

تیلگو اداکارہ نمیتا نے فلانٹ کیا بے بی بمپ

ممبئی(وائس آ ف ایشیا) تیلگو فلموں کی مشہور اداکارہ نمیتا وانکا والا چودھری جلد ہی ماں بننے والی ہے۔ اداکارہ اس وقت اپنے حمل کے دوسرے ٹرائمسٹ میں ہے۔ جسکی معلومات اداکارہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں فلانٹ کرکے دی ہے۔اداکارہ نمیتا وانکا والا چودھری حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہے۔ جو انٹرنیٹ کی دنیا میں منٹوں میں ہی وائرل ہونے لگی۔تیلگو فلم اسٹار نمیتا جلد ہی ماں بننے والی ہے۔ اداکارہ نمیتا کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اداکارہ نمیتا نے اس دوران بلیک کلر کی پیٹی کوٹ بلاؤز میں ہی اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے تصویریں کلک کروائی ہے۔اداکارہ نمیتا 41 سال کی عمر میں ماں بننے والی ہیں۔ ایسے میں اداکارہ یہ خبر اپنے مداحوں کو بتانے کے لیے بہت پرجوش تھیں۔جسکی معلومات انہوں نے اس فوٹو شوٹ سے دی ہیں۔ اداکارہ کی ان تصاویر نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔تیلگو سنیما کے ناظرین اور ان کے چاہنے والوں نے کمنٹس کے ذریعے اداکارہ کو ماں بننے کی خبر پر مبارکباد دی۔اداکارہ نمیتا نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 سال کی عمر میں کی، انہوں نے مس سورت کا تاج سال 1998 میں جیتا۔نمیتا نے سال 2001 کے مس انڈیا مقابلے میں حصہ لینے گئی اور تیسری رنر اپ رہی، جبکہ اداکارہ سلینا جیٹلی کو مس انڈیا کا تاج پہنایا گیا۔سال 2009 میں آئی تیلگو فلم بلہ میں انہوں نے لیزا کا رول نبھایا تھا۔ سال 2006 میں انہوں نے ہندی فلم لو کے چکر میں، میں کام کیا۔ نمیتا نے ہندی، تیلگو، کنڑ اور ملیالم زبان کی فلموں میں کام کرچکی ہے۔اداکارہ نمیتا کی پیدائش 10 مئی 1981 کو سورت میں ہوئی۔ انکے والد کا نام مکیش ہے۔ نمیتا نے نومبر 2017 میں تروپتی میں اپنے بوائے فرینڈ، بزنس مین ویرندرا چودھری سے شادی کی۔نمیتا نے سال 2019 میں اداکار رادھا روی کے ساتھ چنئی میں بی جے پی پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں