Voice of Asia News

کون ہے اداکارہ رادھیکا بنگیا

ممبئی(وائس آ ف ایشیا) کنڑ اداکار یش کی، کے جی ایف چیپٹر 2 کی دھوم مہینے بعد بھی باکس آفس پر چل رہی ہے- کے جی ایف 2 کے گانے ہو یا ڈائیلاگ سب کچھ فینس پسند کررہے ہیں-فلم کے جی ایف 2 کے آخر میں جب راکی بھائی سمندر میں کئی سوالوں کے درمیان غوتے کھا رہا تھا تو اس وقت اسکرین پر ایک بولڈ اداکارہ کی انٹری ہوتی ہے-جو اپنی کمر کی لچک سے راکی بھائی کو گینگسٹر سے مانسٹر بنا دیتی ہے-جی ہاں، ہم بات کررہے ہیں رادھیکا بنگیا کی، آپ نے انہیں فلم کے جی ایف چیپٹر 2 کے گانے مانسٹر میں رادھیکا کو ضرور دیکھا ہوگا-انکے ڈانس اسٹیپ سے انہوں نے خوب دھوم مچائی تھی، آئے جانتے ہیں رادھیکا بنگیا کے بارے میں-رادھیکا بنگیا اداکارہ، ماڈل، سوشل میڈیا انفلونسر اور یوٹیوبر ہے- جو کئی پروجیکٹس میں کام کرچکی ہے- وہ بالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرچکی ہے تو وہیں سوشل میڈیا پر بھی انکی زبرست مقبولیت ہے-اداکارہ رادھیکا بنگیا انسٹاگرام سے لیکر فیس بک پر خوب ایکٹیو رہتی ہے- وہ ریل اور شارٹس جم کر شیئر کرتی ہے، اتنا ہی نہیں وہ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتی ہے-اداکارہ رادھیکا بنگیا کی پیدائش 25 نومبر 1990 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد کا نام ویڈ بانگیا اور والدہ کا نام سشما بانگیا ہے- انکی بڑی بہن وسوندرا بانگیا ہیاداکارہ رادھیکا بنگیا نے ممبئی سے اپنی پڑھائی کی اور پھر ماڈلنگ اور ایکٹینگ میں اپنا کیریئر شروع کیا-اسکول اور کالج کے دنوں سے ہی رادھیکا کو ایکٹینگ کا شوق تھا، وہ کلچرل پروگرام میں حصہ لیا کرتی تھی، رادھیکا نے فلموں سے پہلے کئی یوٹیوب چینل کے پروگرام کے لیے کام کیا-انہوں نے بالی ووڈ کی ارادہ فلم سے ڈیبیو کیا، اس فلم میں وہ روبی گل کا کردار نبھایا- اسکے علاوہ وہ فلم گہرائیاں اور میری شادی کرو میں کام کیا-

image_pdfimage_print
شیئرکریں